ایران کے ایٹمی پروگرام پر صیہونیوں کا اظہار پریشانی، 21ویں صدی کا سب سے کڑوا مذاق: ویانا میں ایران کے مستقل مندوب

لندن/ ارنا- ویانا میں ایران کے مستقل مندوب محسن نذیری اصل نے آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں صیہونی حکومت کے نمائندے کے الزامات اور غلط بیانیوں پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔

محسن نذیری اصل نے گزشتہ 15 مہینوں کے دوران صیہونی حکومت کے ہاتھوں غزہ میں وسیع قتل عام کو انسان دشمنی پر مبنی صیہونیوں کی فطرت کا منہ بولتا ثبوت قرار دیا۔

انہوں نے ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کی سہ ماہی نشست میں صیہونی حکومت کے نمائندے کے الزامات کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ بورڈ آف گورنرز کی اس نشست میں عدم پھیلاؤ کے معاہدے کے پابند اور ذمہ دار ملک کے بارے میں صیہونی حکومت جیسا غدار اظہار رائے کر رہا ہے۔

محسن نذیری اصل نے اس واقعے کو اکیسویں صدی کا سب سے کڑوا مذاق قرار دیا کہ صیہونی حکومت جو دسیوں ایٹمی وارہیڈ سے لیس ہے اور عام تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے کسی بھی معاہدے کا ظاہری رکن بھی نہیں، آج ایران پر عدم پھیلاؤ معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کر رہی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .